۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مکارم شیرازی

حوزہ / آیت اللہ علوی گرگانی کی لوگوں کے درمیان موجودگی کے بہت زیادہ مثبت اثرات تھے اور آج ان کے نہ ہونے کا شدت سے احساس ہورہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید محمد علی علوی گرگانی کی رحلت پر آیت اللہ مکارم شیرازی نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ جس کا متن اس طرح ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

إنا لله و إنا إلیه راجعون

آیت اللہ محمد علی علوی گرگانی کی رحلت کی خبر سن کر بہت زیادہ افسوس اور دکھ ہوا۔ اس بزرگ فقیہ نے دراز مدت تک شاگردوں کی تربیت کے علاوہ گرانقدر تالیفات یادگارچھوڑی ہیں۔ لوگوں کے درمیان ان کا موجود ہونا بہت ساری خوبیوں کا باعث تھا۔ آج ان کے نہ ہونے کا احساس ہو رہا ہے۔

میں اس دردناک مصیبت پر حضرت ولیعصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف، دینی مدارس، ملت ایران بالخصوص صوبہ کاشان کے پرخلوص لوگوں، ان کے رشتہ داروں اور ان کے فرزندوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات کے لئے دعاگو ہوں۔ خداوند عالم انہیں اپنے پاک و پاکیزہ اجداد کے ساتھ محشور فرمائے اور پسماندگان کو صبر اور اجر عنائت فرمائے۔

ناصر مکارم شیرازی

16 مارچ 2022ء

تبصرہ ارسال

You are replying to: .